شکر گڑھ ‘ بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:40

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک دیہاتی جاں بحق ہوگیا ‘ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ‘ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوجوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دیہاتی جان کی بازی ہار گیا واقعہ کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ایک روز قبل پاکستان نے بھارتی افواج کی بلا جواز اور اندھا دھند فائرنگ کے بعد عالمی برادری سے شدید احتجاج کیا اور بھارت پر فائرنگ رکوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کی اپیل کی

متعلقہ عنوان :