سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج ایک اور بچہ دم توڑ گیا ‘ تعداد 28ہوگئی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:39

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء)سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ قحط سے مرنے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قحط کے شکار بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں جس میں سے مزید ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی ‘ وزیر خوراک و صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔