سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے 6 سے 9 ماہ کی مہلت سے متعلق درخواست مستردکر دی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے 6 سے 9 ماہ کی مہلت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے یکم دسمبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق رپورٹ جمع کر انے کاحکم دیدیا ہے جمعرات کو چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے قوانین کی روشنی میں نئے قوانین تیارکرنے ہیں ‘ اس حوالے سے کئی اقدامات کرنے ہیں تاہم انہوں نے سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے لئے عدالت سے 6 سے 9 ماہ کا وقت مانگ لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن رپورٹ جمع کرائے پھردیکھیں گے کہ مزید کتنا وقت دینا ہے تاہم حلقہ بندیوں سے متعلق اقدامات یکم دسمبرتک مکمل کرتے ہوئے حلقہ بندیوں اوردیگر اقدامات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔