قحط زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:24

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے جھانگڑا، رتن جوتر، اسلام کوٹ، ڈپلو، خنسر، مٹھی اور دھنائی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں ابتک بارہ ٹن سے زائد راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق، چھاچھرو، خنسر اور ڈپلو میں چار میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں ابتک 1447 مریضوں کی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :