خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے 8 فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے 8 فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 8 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد جوانوں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر کے زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :