لیاری ‘ رینجرز کی گاڑی پر گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ‘جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی گاڑی پر گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب نوالین میں رینجرز اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سرور بلوچ اور اویس کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق عذیر بلوچ گروپ سے بتایا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار کی شناخت اصغر شاہ اور زخمی اہلکار کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :