سعودی حکومت نے عمرہ پر جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی شرط ویزہ سے مشروط کردی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:10

سعودی حکومت نے عمرہ پر جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سعودی حکومت نے عمرہ پر جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی شرط ویزہ سے مشروط کردی‘ تفصیلات کے مطابق امسال 1436ھ سے پاکستان کے ایسے زائرین جو عمرہ کی سعادت کیلئے پاکستان سے سعودی عرب جائینگے کیلئے ان کیلئے لازمی قرار دیدیا گیا ہے کہ وہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنے فنگر پرنٹس لگائیں گے جس کیلئے سعودی شہزادے کی ایک کمپنی ”اعتماد“ نے پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں پاکستانی حکومت سے ملکر بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا ہے جس پر عمرہ کے ویزوں کی اجازت ملتے ہی عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔