سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی کے کوائف پر مبنی معلومات کی رپورٹ طلب کرلی جن کے بارے میں رپورٹ کی گئی ہے ان میں وفات پا جانیوالے ارکان بھی شامل ہیں، ذرائع

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی کے کوائف پر مبنی معلومات کی رپورٹ طلب کرلی جن کے بارے میں رپورٹ کی گئی ہے ان میں وفات پا جانیوالے ارکان بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق سیکرٹری نیشنل اسمبلی پاکستان نے سرگودھا ریجن کے مختلف سابق اراکین اسمبلی کا فوری طور پرڈیٹا طلب کرلیا ہے اس ضمن میں ڈی سی اوز کو تحریری مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے چوہدری عبدالحمید‘ چوہدری امان اللہ بردانہ‘ چوہدری جہانگیر علی‘ ملک محمد نعیم اعوان‘ چوہدری لیاقت حیات بدرانہ‘ مہر احمد ضیاء الرحمن لک‘ ملک نور حیات خان نون‘ ملک عمر اسلم خان‘ سید نصرت علی شاہ کے مکمل کوائف‘ تصاویر‘ حالیہ سیاسی صورتحال اور وابستگی کے علاوہ دیگر معلومات طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :