آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر کے حساس ترین اضلاع کا اچانک فضائی جائزہ لیں گے ،محمد شہباز شریف نے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر کے حساس ترین اضلاع کا اچانک فضائی جائزہ لیں گے اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ہیلی کاپٹر کی اجازت دیدی ہے ذرائع کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جارہا ہے حکومت پنجاب نے صوبہ کے 29 اضلاع کو حساس قرار دیکر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کی اجازت دی ہے اور ان اضلاع میں فوج‘ رینجرز ‘ کانسٹیبلری کے اضافی دستے تعینات کردیئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو 9-8 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر اچانک فضائی معائنہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے علاوہ ڈی سی اوز کو مراسلے میں آگاہ کردیا ہے کہ وہ انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کو خود بھی چیک کریں۔