گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرگودھایونیورسٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بحال کردیں

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بحال کردی ہیں تاہم سینڈیکیٹ کمیٹی کی اجازت کے بغیر کی جانیوالی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 95 افراد کو فارغ جبکہ پروموشن کئے گئے ملازمین کو واپس ان کے عہدوں پر بھجوادیا گیا ہے رجسٹرار یونیورسٹی نے فارغ اور دی گئی ترقی کے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‘یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا چوہدری محمد سرور نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کی تمام ادائیگیاں کی جائیں جس کا نوٹیفکیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کو موصول ہوچکا ہے یادرہے کہ چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے مالی سال 2014-15ء کا بجٹ کالعدم قرار دیدیا تھا کیونکہ بجٹ کی منظوری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تھے اسی طرح یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر نے 95 کے قریب پروفیسرز‘ کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو کالعدم قرار دیدیا ہے اور پروموشن کئے جانیوالے ایسے تمام افراد جن کی سینڈیکیٹ کمیٹی نے منظوری نہیں دی گئی انہیں بھی واپس ان کے عہدوں پر دوبارہ بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر رجسٹرار یونیورسٹی آف سرگودھا بریگیڈیئر (ر) راؤ جمیل اصغر نے گورنر و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا چوہدری محمد سرور کے لیٹر نمبری SO. univ-15-1/03(P) کا حوالہ دیتے ہوئے یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبری UOS/Admin/34987-35065 تاریخ 29-10-2014 جاری کیا ہے جس میں تمام ملازمین کو مطلع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس نوٹیفکیشن کی رو سے لوگوں کو عدالت میں جانے کیلئے ترغیبات دی جارہی ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :