9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:51

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) 9 اور 10 محرم الحرام کو سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کے افسران کو ضروری احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات اور مدد کیلئے طلب کی جاسکتی ہے۔ سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بھی جام رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :