سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔عدنان قیصر نے اسسٹنٹ کمشنر صوابی پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صوابی خالق داد نے گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کو حراست میں لیا تھا جس پر اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر نے ان کو چھڑانے کے لئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خالق داد پر تشدد کیا جس کے بعد ان کے خلاف تھانہ صوابی میں سرکاری اہلکار کو زدوکوب اور تشدد کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :