اووربلنگ کے خلا ف رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوگی
جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کل جمعہ کو ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری بجلی صارفین سے اووربلنگ کی مد میں وصول ہونے والی رقوم و شکایات کے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فرخ ڈال عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے واپڈا‘ آئیسکو ‘ میپکو‘ وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری و دیگر کمپنیوں سے اووربلنگ کی مد میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں طلب کی تھی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے بجلی صارفین سے لئے گئے زائد بل واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ درخواست کی باقاعدہ سماعت کل جمعہ کو جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کرے گا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.