اسلام آباد ہائیکورٹ مریم نوازتقرری کیس،
سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز کو نوٹسز جاری پندرہ دنوں میں جواب طلب
جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن کی تقرری کیس میں تین عدالتی معاونین مقرر کردئیے ہیں۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عاشق بھٹی کے وکیل یاسر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے جوکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.