لیاری میں رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) لیاری میں نامعلوم افراد نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رینجرز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ، ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔