پاکستان اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کا رکن منتخب ہو گیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے معاشی و سماجی کونسل میں بھاری اکثریت سے اگلے 3سال کے لیے نمائندگی حاصل کرلی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے معاشی اور سماجی کونسل کا 16 ویں بار رکن منتخب ہوا ہے، جنرل اسمبلی کے 191 ارکان میں سے 181 نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیئے، پاکستان کے ساتھ بھارت اور جاپان نے بھی ادارے میں رکنیت حاصل کی ہے، پاکستان کے انتخاب پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اس اہم ذمہ داری کے حصول کے بعد غربت، عدم مساوات کے خاتمے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کرینگے۔