اوتھل اور بیلہ کے درمیان بس اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:36

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل اور بیلہ کے درمیان کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق حادثہ اوتھل اور بیلہ کے درمیان آہورہ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالا جبکہ زخمیوں کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔