پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی متوقع ، سمری آج بھجوائی جائیگی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:16

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی متوقع ، سمری آج بھجوائی جائیگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے فی لٹر تک ریکارڈ کمی کا امکان ہے ، اوگرا نے سمری تیار کر لی جو آج حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں نو روپے بیاسی پیسے لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہائی سپیڈ ڈیزل سات روپے سترہ پیسے اور مٹی کا تیل سات روپے ، باسٹھ پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، ہائی آکٹین کی قیمت چودہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے سینتیس پیسے کم ہونے کا بھی امکان ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیس اکتوبر کو حکومت کو بھجوائی جائے گی ، وزیر اعظم نواز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پہلے ہی ہدایت جاری کر چکے ہیں ، نئی قیمتوں کا اعلان اکتیس اکتوبر کو کیا جائے گا۔