آپریشن خیبر ون : اسپن قمر میں جھڑپیں، 21 دہشت گرد ہلاک، 8 اہلکار شہید

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:16

آپریشن خیبر ون : اسپن قمر میں جھڑپیں، 21 دہشت گرد ہلاک، 8 اہلکار شہید

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر ون کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جھڑپوں میں 8 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں اسپن قمر کے علاقے میں دہشت گردوں سے شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے کارروائی کے دوران 21 تخریب کاروں کو ہلاک کردیا جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :