آج کل کسی فلم کیلئے گیت نہیں گا رہا، بہت آرام سے ہوں ، اپنی پسند کی موسیقی تیار کررہا ہوں، موہت چوہان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 12:12

آج کل کسی فلم کیلئے گیت نہیں گا رہا، بہت آرام سے ہوں ، اپنی پسند کی موسیقی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) دھوم ٹو کے گیت سے شہرت حاصل کرنیوالے بالی ووڈکے گلوکار موہت چوہان نے کہا ہے کہ آج کل کسی فلم کیلئے گیت نہیں گا رہا، بہت آرام سے ہوں اور اپنی پسند کی موسیقی تیار کررہا ہوں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں چھٹی پر ہوں یا میرے پاس کام کی کمی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاپ البم کم بن رہے ہیں، اب گلوکاروں کو بالی ووڈ میں مختلف قسم کے کام مل جاتے ہیں اس لئے وہ اپنا بینڈ یا البم بنانے کی بات ہی نہیں سوچتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختصر مختصر فلم ’نمبر ون یاری‘ کیلئے میرا ایک نغمہ ’ایسی ویسی دوستی نہیں‘ آنیوالا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نغمہ در اصل ’سلک روٹ بینڈ‘ کے دوستوں کو خراج عقیدت ہے۔

متعلقہ عنوان :