پاک فوج کی تھرپارکر میں امدادی سرگرمیاں جاری، 12.8 ٹن خوراک تقسیم

جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:46

پاک فوج کی تھرپارکر میں امدادی سرگرمیاں جاری، 12.8 ٹن خوراک تقسیم

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاک فوج کی جانب سے خشک سالی سے متا ثرہ تھر پارکر کے متعدد علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، فوج کی جانب سے اب تک بارہ اعشاریہ آٹھ ٹن خوراک تقسیم کی جا چکی ہے۔ تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں جھانگڑہ ، رتن جوتر ، اسلام کوٹ سندھار ، ڈپلو ، مٹھی ، خنسر اور دھنئی میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 12.8 ٹن خوراک تقسیم کی جا چکی ہے ۔ دور دراز کے علاقوں میں دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خوراک کے تھیلے گرائے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے قائم 4 میڈیکل کیمپ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ میڈیکل کیمپ چھاچھرو ، خنسر ، ڈپلو اور دھنائی میں قائم کیے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ان میڈیکل کیمپوں میں اب تک 1443 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :