ہوائی جہازوں ،بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ چون لاکھ ڈالر کا اضافہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) ہوائی جہازوں ،بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ چون لاکھ ڈالر کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2014-15میں دوسرے ماہ اگست 2014کے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اگست 2013کے دوران 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ہوائی جہاز ، بحری جہاز اور سمندری کشتیاں درآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال میں اگست 2014کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

متعلقہ عنوان :