سمندری طوفان اور بارشوں سے متاثر ہ باشندوں کے لئے ضلع بدین میں کیمپ قائم کرنے کا اعلان

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:07

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سمندری طوفان اور بارشوں سے متاثر ہ باشندوں کے لئے ضلع بدین میں ایک سو کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر بدین نے اپنے دفتر میں ایمرجنسی رسپانڈ سینٹر قائم کر دیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر بدین احمر نائیک کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر بدین نے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدائت کی ہے کہ ہر محکمے کا ایک سینئر آفیسر اس ایمرجنسی رسپانڈ سینٹر میں موجود رہے ادھر ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :