نیلوفرطوفان،کے الیکٹرک کا ہنگامی پلان تیار

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:04

نیلوفرطوفان،کے الیکٹرک کا ہنگامی پلان تیار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) کے الیکٹرک نے متوقع نیلوفرطوفان کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کرلیا۔ طوفان کے باعث کھمبے اور تاروں کے ٹوٹنے کا خدشہ، شہری اپنی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں پی ایم ٹیز اور کھمبے کے نیچے نہ کھڑی کریں۔کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث کھمبے اور تاروں کے ٹوٹنے کے خدشہ زیادہ ہے۔ کے الیکٹرک نے ریجنل اسٹور قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں ضروری مرمتی سامان بھجوایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک انتظامیہ نے ایڈمنسٹر اور کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ تاروں پر سے درختوں کی ٹہنیاں فوری صاف کروائی جائیں۔ کے الیکٹرک نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی گاڑیاں اور کرینز کا بھی انتظام کیا ہے ۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے دوران اور بعد میں ٹوٹے ہوئے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اور گاڑیاں ، موٹر سائیکل پی ایم ٹیز اور بجلی کیکھمبوں کے نیچے نہ کھڑی نہ کریں۔ کے الیکٹرک نے عوام سے کہا ہے کہ ٹوٹے تاروں یا بجلی کی بندش کے حوالے سے شکایات 118 یا 9118پر فوری درج کرائیں۔