صارم برنی ٹرسٹ کی جانب سے لیبیا میں پاکستانی شہری کی ڈیڈ باڈی کی وطن واپسی کے لئے کوششیں

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)حقوق انسانی کی تنظیم صارم برنی ویلفےئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کی جانب سے لیبیا میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو وطن واپس لانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ۔ ترجمان صارم برنی ٹرسٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے رہائشی آصف مسیح نے صارم برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی جن کا نام پرویز مسیح ہے اور وہ گزشتہ 30 سال سے لیبیا میں مقیم تھے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سے ان کی ڈیڈ باڈی لیبیا کے شہر طرابلس کے سٹی اسپتال میں رکھی ہوئی ہے ، پرویز مسیح کے تین بچے ہیں جن میں سے دو بچے پاکستان آچکے ہیں جبکہ تیسرا بیٹا اپنے والد کی ڈیڈ باڈی کی وطن واپسی کے لئے کوششیں کر رہا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں مل رہی ہیں جس پر ہم صارم برنی ٹرسٹ سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ آپ لوگ کوشش کرکے پرویز مسیح کی میت کو جلد از جلد وطن واپس لاسکیں درخواست گزار کی استدعاء سننے کے بعد ٹرسٹ کے چےئر مین صارم برنی کی ہدایات پر ٹرسٹ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کی جانب سے تما م اعلی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے جس میں لیبیا میں پاکستانی سفیر بھی شامل ہیں اور انہیں اس پر کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ پاکستانی شہری کی میت کو جلد از جلدوطن واپس بھیجا جائے جس پر صارم برنی ٹرسٹ کو امید ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی اس کیس کو حل کرکے میت کی جلد وطن واپسی کو ممکن بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔ ٹرسٹ کے چےئر مین صارم برنی نے پرویز مسیح کے لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرنے کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں صبر وہمت دے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔