تحر یک انصاف کا احتجاج اور دھر نہ نوازشر یف کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفے سے ہی ختم ہو گا، میاں محمو دالر شید

بدھ 29 اکتوبر 2014 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن واپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا احتجاج اور دھر نہ نوازشر یف کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفے سے ہی ختم ہو گا ‘تحر یک انصاف پہلے دن سے اصولی سیاست کر رہی ہے اور اسکے لیے ہم ہر قر بانی دینے کو تیار ہے‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی عوام دشمن جماعتیں اب ماضی کا حصہ بن رہی ہیں ‘آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ملک کو حقیقی آزادی ‘تر قی خوشخالی اور غیروں کی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔

بدھ کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی قوم کو صرف سہانے خواب دکھانے کی ماہر ہے اصل میں ان ودنوں جماعتوں نے ہمیشہ حکو مت میں آنے پرعوام دشمنی کا ہی ثبو ت دیا ہے اور آج کل بھی دونوں جما عتوں میں مک مکاؤ اصل میں لوٹ مار اور کر پشن کیلئے ہی ہے مگر عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دونوں جماعتوں کے اصل چہر ے کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دھر نہ اقتدار کیلئے نہیں ملک کو کر پٹ اور دھاندلی زدہ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے دیا ہے اور تحر یک انصاف کا احتجاج اور دھر نہ وزیر اعظم نوازشر یف کے استعفے سے ہی ختم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :