دہشتگرد آئی ڈی پیز اور دیگر صورت میں لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام علاقوں میں داخل ہوچکے ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:57

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاڑکانہ انجینئر نثار احمد چنا نے کہا ہے کہ دہشتگرد آئی ڈی پیز اور دیگر صورت میں لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام علاقوں میں داخل ہوچکے ہیں، جس سے محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے، جو کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، دادو، جامشورو اور قمبر شہداد کوٹ کو ٹارگیٹ بنا سکتے ہیں، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے ایس پی آفیس میں ضلع پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں کے خدشات کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور میرس اور لاڑکانہ کو حساس قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث چاروں ڈویزن میں 16000 پولیس جوان اور 5000 رینجرز کے جوانوں کو حفاظتی انتظامات کے لیئے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سامنہ کرنے کے لیئے پاک آرمی اسٹینڈ بائے ہوگی، جبکہ سندھ پولیس نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، محرم الحرام کے دوران سندھ میں دہشتگردوں کی موجودگی سندھ پولیس کے لیئے امن و امان بحال کرنا ایک بڑا چیلینج ہوگا ، دوسری جانب ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے وفود سے ملاقات کے دوران مسٹر چنا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پھول پرودف انتظامات کیئے گئے ہیں، وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردوں نے کراچی سمیت لاڑکانہ کا بھی رخ کیا ہے، جس کے بعد دہشتگردی ہونے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :