وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:57

وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی ہیں، رپورٹ میں 13 ہزار 368 ووٹوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے 86 ہزار 85 ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 16 ہزار 645 ووٹ درست ہیں ۔

56 ہزار 89 ووٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حلقے کے 13 ہزار 368 ووٹوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ نادرا نے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جیت کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور ان کے مخالف امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹربیونل میں چلینج کررکھا ہے۔