ضلع کچھی میں بھی قحط سالی نے علاقے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پانی اور خوراک کی قلت سے جانوروں کی ہلاکتیں شروع

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:52

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) بلوچستا ن کے ضلع کچھی میں بھی قحط سالی نے علاقے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پانی اور خوراک کی قلت سے جانوروں کی ہلاکتیں شروع بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بیمار یوں میں مبتلا ہوگئی کچھی واٹر سپلائی کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہوگئی کچھی واٹر سپلائی سے بھاک وگرد نواح کو کئی پینے پانی کی فراہمی معطل ہونے سے پینے کا پانی نا پید ہوگیا تفصیلا ت کے مطابق بلوچستا میں بارشیں نہ ہونے ہونے کی وجہ سے پانی کی صورتحال پر انحصار کرنے ولاے علاقوں میں قحط سالی سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی قحط سالی کے اژدھے نے سر اٹھا نا شروع کردیا ہے اور 25سے زائد دیہات میں پانی کے برساتی ذخائر مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں تحصیل بھاگ کے گرد نواح کے درجنوں دیہات کے علاقے مکین چالیسی سے ساٹھ کلومیٹر دور گوٹھ ریحان زئی سے پانی لانے پر مجبورہیں تاہم اب پانی کا یہ ذخیرہ بھی انتہائی تیزی سے ختم ہورہا ہے پانی کی شدید قلت سے جانوروں کی ہلاکتیں شروع ہوچکی ہیں جبکہ غذائی قلت اور قوت مدفعت میں کمی کے باعث عورتوں اور بچوں میں بیمارویوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا دوسری جانب آبی مقاصد کیلئے پٹ فیڈر کینال سے بنائی گئی دکچھی واٹر سپلائی اسکیم عملاًمفلوج ہے اور اس منصوبے سے کی گئی ہفتے تک پانی کی سپلائی ممکن نہیں ہورہی پانی علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھی میں قحط سالی کی اس صورتحال پر ابتدائی سے موثر قابو نہ پایا گیا توبہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :