وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ،3روزہ اجلاس کے بعدوزیراعظم وزراء کے مستقبل کافیصلہ کریں گے

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کا اجلاس کل (جمعہ کو)اسلام آبادمیں طلب کرلیاگیا،3روزہ اجلاس کے بعدوزیراعظم وزراء کے مستقبل کافیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی جانچنے کے لئے جائزہ اجلاس جمعہ کوطلب کرلیا۔اس اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال ،شاہدخاقان عباسی ،خواجہ سعدرفیق پرویزرشید،خواجہ آصف اوردیگراپنی اپنی وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دیں گے اوروزیراعظم وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے بعدان کے قلم دانوں بارے مستقبل کافیصلہ کریں گے یہ اجلاس 3دن جاری رہے گا۔