Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی جہاں چاہتے ہیں مذاکرات کیلئے آئیں گے،پرویز رشید

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:41

تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی جہاں چاہتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی جہاں چاہتے ہیں مذاکرات کیلئے آئیں گے۔تحریک انصاف کو خوف ہے اس لئے اراکین اسمبلی کو سپیکر کے پاس نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر یہ ڈر ہے کہ کہیں ان کے ارکان کو سپیکر خرید نہ لیں ،اگر حکومت نے ایسا کرنا ہوتا تو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے استعفے دئیے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو یہ خوف بھی ہے کہ کہیں ان کے اراکین یہ نہ کہہ دیں کہ ان سے زبردستی استعفے لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کے لئے ضروری ہے کہ استعفی قبول کرنے سے پہلے تصدیق کریں،عمران خان کا استعفی قبول کرلیا جائے تو وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر پھر کہیں گے ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی،عمران خان کا سپیکر کے پاس استعفے کی منظوری کیلئے ضرور جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں وہ جب چاہیں جہاں چاہیں مذاکرات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں پر تشدد ہماری حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات