کراچی سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:41

کراچی سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا بدھ کی شب پی آئی اے کی پرواز PK-307نے کراچی سے اسلام آباد جانے کے لیے جسے ہی اڑان بھری اس کے پنکھ سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے کے تمام مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے طیارہ اتارنے کے بعد پی آئی اے ٹیکنکل عملہ نے طیارے کا معائنہ کیا اور فالٹ کو درست کرنے کا کام کیا۔