ایف آئی اے کا علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 28 اکتوبر 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے ذریعے حکومت کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج ، متعدد سمیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے سائبرکرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسین کی سربراہی میں ایک ریڈنگ پارٹی تشکیل دی جس نے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ 172 بدر بلاک میں چھاپہ مار ا تو وہاں پر 2غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کام کررہی تھیں، موقع پر موجود ملزم زین علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :