Live Updates

مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ، قادری کی طرح عمران خان کو جلد احساس ہو جائیگا، اعتزاز احسن

منگل 28 اکتوبر 2014 13:08

مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ، قادری کی طرح عمران خان کو جلد احساس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے ، نواز شریف استعفی نہیں دیں گے ، صوبوں کی تشکیل آئینی ضابطوں کے مطابق ہونی چاہئے ، وفاق میں نہیں تو صوبے میں متحدہ آتی جاتی رہے گی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا خورشید شاہ نے لفظ مہاجر سے متعلق معافی بھی مانگی ، مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے والے مہاجروں کے ہم غلام ہیں ۔

اعتزاز احسن نے کہا ایم کیو ایم نے یوم احتجاج منا کر معاملے کو طول دینے کی کوشش کی ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا عمران خان کہتے ہیں استعفیٰ لیے بغیر ڈی چوک سے جائیں گے نہیں ، قادری کو احساس ہو گیا کہ انکی دال دھرنے میں نہیں گلے گی ، جلد ہی عمران خان کو بھی احساس ہو جائے گا ۔ اعتزاز احسن نے کہا وفاق میں نہیں تو صوبے میں ایم کیو ایم آتی جاتی رہے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات