Live Updates

نئے صوبے بنانے کے لئے قومی کمیشن بنایا جائے،شہباز شریف

منگل 28 اکتوبر 2014 12:16

نئے صوبے بنانے کے لئے قومی کمیشن بنایا جائے،شہباز شریف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمانی اتفاق رائے حاصل کیا جانا چاہیے،لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنوں سے ہونے والا نقصان نسلیں چکاتی رہیں گی، قوم کو چاہیے کہ وہ دھرنا دینے والوں کو معاف نہ کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں نون لیگ کا موقف بھی واضح کیا۔ نئے صوبے بنانے کے لئے قومی کمیشن بنایا جائے اور اس میں چا رو ں صو بو ں سے اکا برین شا مل ہو ں.

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :