گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کر لیے،ترمیمی بل 2014 بھی پاس

منگل 28 اکتوبر 2014 11:45

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کر لیے،ترمیمی بل 2014 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے منظور کر لیے ، ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل باڈیز ترمیمی بل 2014ء کی منظوری بھی دے دی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد کابینہ میں شامل اس کے وزرا نے گورنر سندھ جبکہ مشیروں اور معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفے بھیج دئیے تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایم کیو ایم کے دو وزرا رؤف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد کے استعفے منظور کر لئے ہیں ۔ رؤف صدیقی کے پاس صنعت وتجارت اور ڈاکٹر صغیر کے پاس صحت کی وزارت تھی ۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ نے مشیروں فیصل سبزواری ، عادل صدیقی اور معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کر لیے تھے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل باڈیز ترمیمی بل 2014 ءکی منظوری بھی دے دی ۔ بل کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دئیے گئے ہیں ۔ سندھ اسمبلی نے 15 اکتوبر کو بل کی منظوری دی تھی۔