Live Updates

آج الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے، عمران خان کا اعلان، کرپشن کے خلاف کوئلے کے پاورپلانٹس پر بھی احتجاج کریں گے،پیشنگوئی کرتا ہوں اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آ چکی ہوگی اور ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ’تھوڑے پاگل پن‘ کی ضرورت ہے ،دھرنے سے خطاب، انٹرویو

پیر 27 اکتوبر 2014 23:48

آج الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے، عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج (منگل کو )الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف کوئلے کے پاورپلانٹس پر بھی احتجاج کریں گے،پیشنگوئی کرتا ہوں اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آ چکی ہوگی اور ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ’تھوڑے پاگل پن‘ کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا ۔دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ جسٹس چوہدری افتخاراورجسٹس خلیل الرحمن رمدے تیاررہیں ،ان کاانتظارکروں گامیں بتادوں گاکہ آپ نے قوم کے ساتھ کیاظلم کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی پالیسیاں غربت بڑھارہی ہیں ،امیراورغریب میں فرق بڑھتاجارہاہے ،سب تماشادیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن نے خواتین کے لئے جوالفاظ استعمال کئے قوم معاف نہیں کریگی۔گونوازگو نعرہ لگانے سے رات کواچھی نیندآتی ہے ،جن لوگوں کونیندنہیں آتی وہ گونوازگوکانعرہ لگائیں۔انہوں نے کہاکہ گونوازگوکانعرہ پوری دنیامیں پھیل گیا۔30نومبرکادن فیصلہ کن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کل لیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے ،70ارب روپے کی اووربلنگ پرتحریک انصاف کے سواکوئی نہیں بولا۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وہ انقلاب لے کر آ رہے ہیں، نیا پاکستان بنانا ہے اور اس کے لیے تھوڑے پاگل پن کی ضرور ت ہے۔‘جو ملک میں انقلاب لاتا ہے، اس میں پاگل ہونا پڑتا ہے، جو کوئی بڑا کام کرتا ہے اس میں اگر پاگل پن نہ ہو اور منطق ہو تو کام نہیں ہوسکتا‘۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں اکٹھی ہو کر تبدیلی کو روک رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر دیگر جماعتوں کا غلبہ ہے، جنھوں نے نیب، الیکشن کمیشن اور نگراں حکومتیں اپنی مرضی سے مک مکا کر کے بنائیں۔عمران خان نے بتایا کہ انھوں نے کوشش کی تھی کہ پارلیمنٹ کے اراکین اپنے اثاثہ جات ظاہر کریں اور ٹیکس ادا کریں۔ تاہم انھوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں پارلیمنٹ فراڈ ہے۔‘ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آ چکی ہوگی۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طاہرالقادری کی جانب سے دھرنے کے خاتمے سے ان کی جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب لوگ متحرک ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کے لوگ جس طرح 31 اگست کو پولیس سے لڑے اور اور پی ٹی آئی کو بچایا وہ اس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔70 سے زائد دنوں سے جاری دھرنا دینے والے عمران خان نے شکوہ کیا کہ وہ جب بھی سوال کرتے ہیں کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کر کے آئی ہے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے، آپ فوج کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔

عمران خان نے متعدد بار وزیراعظم کے جانے اور حکومت کے خاتمے کی ڈیڈلائن دے چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں شرمندگی ہے کیونکہ وزیراعظم تو اب بھی اپنے عہدے پر موجود ہیں۔’میں نے کبھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی میں نے تو یہ کہا ہے کہ میں جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں لوں گا دھرنا ختم نہیں کروں گا۔‘تاہم انھوں نے یہ کہا کہ وہ ایک ڈیڈ لائن دیتے ہیں: ’میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ اگلی عید سے پہلے نیا پاکستان بن جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات