حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا‘ سراج الحق

پیر 27 اکتوبر 2014 23:11

حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا‘ سراج الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا‘ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ الیکشن بھی متنازعہ ہوں گے‘ تحریک انصاف سے مذاکرات کیے جائیں۔ امید ہے طاہر القادری اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ آئین ایک نعمت ہے آئین ٹوٹا تو پاکستان کی یکجہتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام تجارت اور پیسے کا لین دین ہے لوگ ووٹ تو دیتے ہیں نظام نہیں بدلتا۔ سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ لوگ سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں‘ موجودہ سیاست میں ووٹر اور بیلٹ بکس آزاد نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

14 اگست کو لانگ مارچ کے موقع پر خون خرابے کا خطرہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کردیا جس کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ موجودہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ بحران ختم ہوگیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اسمبلی کی کارکردگی دیکھ کر چھوڑنے کو دل کرتا ہے حکمران مذاکرات میں سنجیدہ ہوتے تو حالات بہتر ہوتے

متعلقہ عنوان :