صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس ناصر الملک کے کوریا کے سرکاری دورے کی وجہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر کردیا ،،تیس اکتوبر کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائینگے

پیر 27 اکتوبر 2014 23:11

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس ناصر الملک کے کوریا کے سرکاری دورے کی وجہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر کردیا وہ 31اکتوبر سے 10نومبر تک قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض سرانجام دینگے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک وفد کے ہمراہ دس روزہ دورے پر کوریا جائینگے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ تیس اکتوبر کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائینگے .