مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے ،نثار کھوڑو
پیر 27 اکتوبر 2014 14:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سندھ کے سینئروزیرنثاراحمدکھوڑونے کہاہے کہ مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے ، حضورکریم ﷺنے ہجرت کی مگرمدینہ کے ٹکڑے کرنے کی بات کبھی نہیں کی ،ایم کیوایم کے موقف سے لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سرپرہیں۔
(جاری ہے)
پیرکوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثارکھوڑونے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست بلدیاتی انتخابات کی تیاری لگ رہی ہے لیکن ضروری نہیں کہ زبردستی جلسے میں لائے گئے لوگ ووٹ بھی انہیں دیں۔
انہوں نے کہاکہ مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے جب آنحضرت نے ہجرت کی تومدینہ کے ٹکڑے کرنے کی بات کبھی نہیں کی۔ الطاف حسین انتظامی یونٹ کی بات کرتے ہیں اورخالد مقبول صدیقی صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں اگران کی لیڈرشپ میں کوئی مسئلہ ہے تو وہ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے ایسی سیاست سے گریز کیا جائے جونفرتوں کوجنم دے ۔ نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے فضول شخص پربات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.