تھرغذائی قلت،موت نےایک اورماں کی گودسونی کردی، تعداد24ہوگئیں

پیر 27 اکتوبر 2014 12:40

تھرغذائی قلت،موت نےایک اورماں کی گودسونی کردی، تعداد24ہوگئیں

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء) مٹھی میں غذائی قلت سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد چوبیس تک جا پہنچی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی اسپتال میں غذائی قلت کے باعث ایک اور نومولود انتقال کرگیا۔ مائی بھاگی کی سرزمین قحط سالی اور شدید غذائی قلت کا شکار ہے، جہاں ایک اور بچہ زندگی ہار گیا۔ چھبیس روز میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

غذائی قلت کے شکار کئی افراد مٹھی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بوند بوند ترستا تھرپاکر غذائی قلت کا شکار ہوا تو زندگی بھی روٹھنے لگی، کئی افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مٹھی اسپتال میں ایک اور کم سن کلی کھلنے سے قبل ہی غذائی قلت کے باعث موت کے منہ چلی گئی۔ اسپتال میں مزید چونتیس بچے زیر علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :