دھرنے دھرے رہ جائیں گے ، ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، وزیر اعظم

پیر 27 اکتوبر 2014 12:30

دھرنے دھرے رہ جائیں گے ، ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے دھرے رہ جائیں گے ، ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بےشمار معاملات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔دھرنوں اور احتجاج کا موجودہ طریقہ غیرمناسب ہے۔

پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار اقتدار پرامن طریقے سے نئی حکومت کو منتقل ہوا۔اقتدار کی پرامن منتقلی کے اس نظام کو مزید مضبوط بنانا چاہئے ۔ جمہوری طرز عمل میں انتشار نہ پیدا کیا جائے ۔ حکومت کو ملک میں بےروزگاری اور غربت کو ختم کرنے دیں۔انھوں نے کہا کہ دھرنے والے دھرنا چھوڑ کر چلے گئے، اب خطرہ کس سے ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے معیشت مضبوط ہوئی ، پاکستان منافع بخش اور طویل المعیاد سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک ہے۔