این اے 118 مبینہ دھاندلی، ریاض ملک نے گواہ طلب نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا

پیر 27 اکتوبر 2014 12:23

این اے 118 مبینہ دھاندلی، ریاض ملک نے گواہ طلب نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد ریاض ملک نے حلقہ این اے 118 کے ریٹرننگ آفیسر کا بیان قلمبند نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ملک کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک حلقہ این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت کر رہے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو بطور گواہ طلب کر کے بیان قلمبند نہیں کیا جوغیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جبکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے جا رہے ، لہٰذا عدالت الیکشن ٹربیونل کو ریٹرننگ آفیسر کو بطور گواہ طلب کر کے بیان قلمبند کرنے کا حکم جاری کرے۔