میڈیاطاہرالقادری کےگھرلےجائے،معافی مانگ لوں گا،گلوبٹ

پیر 27 اکتوبر 2014 11:36

میڈیاطاہرالقادری کےگھرلےجائے،معافی مانگ لوں گا،گلوبٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کا کہنا ہے کہ وہ"پیار محبت کرنے والا شخص ہے، گلو کریسی بدنامی کا داغ ہے، ایک شیشیہ توڑا تو اتنا بڑا ایشو بنا دیا گیا، گلو بٹ کا مزید کہنا تھا کہ "میڈیا طاہر القادری کے گھر لے جائے میں ان سے معافی مانگ لوں گا"۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر گلو بٹ بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش ہوئے، جہاں استغاثہ کے گواہ کے بيان قلمبند ہوئے۔



سماعت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں گلو بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت میں تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈہوا، ڈنڈے پر گلو بٹ کی انگلیوں کے نشانات نہیں ہیں، وکيل کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ گلوبٹ باعزت بری ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں نے گلو بٹ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بنا دیا جائے تو کیا کریں گے، جس پر گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا، پہلے بھی خدمت خلق کرتا تھا،آئندہ بھی یہی کروں گا، پولیس سے میری کوئی دشمنی نہیں، وہ جو کہتے ہیں کہتے رہیں۔



گلو بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی خدمت خلق کرتا تھا،آئندہ بھی یہی کروں گا، صحافی نے گلو بٹ سے پوچھا کہ گاڑیاں توڑنے پر آپ معذرت کرتے رہے ہیں،اس پر گلو بٹ نے جواب دیا کہ اس بات پر تبصرہ نہیں کروں گا، پیار محبت کرنے والا شخص ہوں، لفظ گلو کريسی بدنامی کا داغ ہے، ایک شیشہ توڑا تو اتنا بڑا ایشو بنا دیا۔گلو بٹ نے کہا کہ ایک شیشہ توڑنے پر مجھے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، میری کسی سے دشمنی نہیں، میڈیا طاہرالقادری کے گھر لے جائے میں ان سے معافی مانگ لوں گا۔