لندن :ملین مارچ میں بلاول بھٹو پر بوتلیں اور کین کی بارش

اتوار 26 اکتوبر 2014 23:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) لندن میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ منعقد کیا گیا ۔ملین مارچ کا اہتمام بیرسٹر سلطان محمود نے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مارچ کے دوران بعض بھارتی شرپسندوں نے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو پر بوتلیں اور کین پھینکیں اور ہنگامہ آرائی کی ،جس کے بعد لندن پولیس نے بلاول بھٹو کو اپنے گھیرے میں لے لیا ۔