پی پی میں اس وقت کوئی ایسا لیڈر نہیں جو کارکنوں کو عزت دے سکے، جہانگیربدر

اتوار 26 اکتوبر 2014 14:18

پی پی میں اس وقت کوئی ایسا لیڈر نہیں جو کارکنوں کو عزت دے سکے، جہانگیربدر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماء سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں اس وقت کوئی ایسا لیڈر نہیں جو کارکنوں کو عزت دے سکے‘ مشرف سے ڈائیلاگ ہوا معاہدہ نہیں‘ پیپلزپارٹی چند مخصوص افراد کا ٹولہ بن گئی تو اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گذشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں کارکن رل گئے‘ پیپلزپارٹی کو اس وقت کارکنوں کو عزت دینے اور ان کیساتھ رابطے بحال کرنے کی ضرورت ہے‘ وہ لوگ جنہوں نے کبھی شہید بھٹو کے نظریات کو قبول نہیں کیا وہ پارٹی کی قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ ہم حکومت میں رہ کر بجلی بحران ختم نہ کرسکے مگر اٹھارہویں ترمیم اور دیگر اہم قانون سازی کو کوئی پس پشت نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی کی تحریک میں سندھ سے وڈیروں نے بھی حصہ لیا لیکن کوڑے صرف کارکنوں نے کھائے۔ بیٹے کی پیدائش کی خبر بھی جیل میں ملی۔۔