خیبر ایجنسی میں تازہ فضائی کارروائی‘ 18 دہشت گرد ہلاک‘ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا‘ آئی ایس پی آر

اتوار 26 اکتوبر 2014 13:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران مزید 18 دہشت گرد اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی گذشتہ رات خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق حملے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں تین ماہ سے جاری آپریشن میں بھی ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ہیں اور وہاں سے بھاگ کر خیبر ایجنسی میں آنے والے دہشت گردوں کیخلاف بھی کئی روز سے آپریشن جاری ہے۔۔