سیلاب متاثرین کو نقصانات کے ازالے کیلئے رقم دی جائے گی :شہباز شریف

اتوار 26 اکتوبر 2014 13:29

سیلاب متاثرین کو نقصانات کے ازالے کیلئے رقم دی جائے گی :شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کے پہلے مرحلے میں 2 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگا کر گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے مالی امداد دی جائے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی امداد کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی کا عمل تیز رفتاری سے مکمل ہو چکا ہے ۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر تراسی ہزار پانچ سو ستاون متاثرہ خاندانوں کو 25،25 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی ہے - مالی امداد کی ادائیگی پر 2 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگا کر گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے مالی امداد دی جائے گی - جن لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین پرخرچ کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :