چینی مصور کی پینٹنگ 6 لاکھ78 ہزا ر ڈالر سے زائد میں فروخت کر دی گئی

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) چین میں سجا مشرقی اور مغربی ثقافت کا میلہ کا انعقاد کیا گیا نیلامی میں چینی مصور کی تیارکردہ پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی،چین میں مشرق اور مغرب کی ثقافتی اشیاء کی نمائش جاری دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں ایک چینی مصور بازی لے گیا جس کی تیار کردہ پینٹنگ چھ لاکھ 78ہزار 578ڈالر میں فروخت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیلامی میں ساٹھ اشیاء کو رکھا گیا تھا جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 35 ملین ڈالر میں نیلام ہوئیں،نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، منتظمین کے مطابق لوگوں کو ان چیزوں کے ذریعے مشرق اور مغرب کی ثقافت کو جاننے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :