لندن میوزیم میں جرمنی کی تاریخی اشیاء کی نمائش منعقد کی گئی

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) لندن کے میوزیم میں جرمنی کی تاریخی اشیاء کی نمائش منعقد کی گئی، نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی شاہکار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے میوزیم میں منعقدہ نمائش میں چھ سو سال پرانی جرمنی کی تاریخ کو آرٹسٹ نے نہایت مہارت سے پیش کیا، جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی،نمائش میں آرٹسٹ کے دوسو فن پاروں کو رکھاگیا جس کے ذریعے جرمن عوام کی جدوجہد اوراس کی تاریخی پہلوؤں کی عکس بندی کی گئی،1953کی واکس ویگن کا ماڈل، 1589کی جرمن کلاک اور دیگر اشیا کے مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ،نمائش آئندہ سال پچیس جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :